ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا اسرائیل کا دورہ، صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے کی ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کی۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے شنکر پانچ روزہ دورے پر اسرائیل میں ہیں۔ بطور وزیر خارجہ ان کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ کی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔ یہ ملاقات اسرائیلی صدر کی سرکاری رہائش گاہ بیت حناسی میں ہوئی۔صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق ، صدر ہرزوگ نے ​​وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر خارجہ جے شنکر اور دیگر وزراء کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم پر شکریہ ادا کیا۔

عالمی منظر| News18 Urdu | Oct 20, 2021 11:04 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین