عالمی عدالت انصاف کا میانمار کو حکم، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو روکا جائے
عالمی عدالت انصاف یعنی آئی سی جے(ICJ ) نے میانمارکو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے ہر مکمن اقدامات کرے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا مقدمہ سننے کی مجاز ہے۔یہ اعلان آج عالمی عدالتِ انصاف کے جج عبدلقوی احمد یوسف نے کیا۔