یوکرین کی میڈیا کا دعویٰ: روس کے میجر جنرل آندرے سکھوو یرسکی مارے گئے
روسی فوج نے یوکرین کے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا ہے۔ شہر کے میئر نے کہا کہ روسی افواج نے ریلوے اسٹیشن اور خرسون کی بندرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ شہر کے مرکزی چوک پر روسی فوجیوں کی موجودگی اور رات کے وقت شہر کی مرکزی عمارت کے قریب لڑائی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ وہیں اب خبر ہے کہ یوکرین کی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جنگ میں روس کے میجر جنرل مارے گئے ہیں۔ میجر جنرل آندرے سکھوو یتسکی مارے گئے ہیں۔ روس کے 30 جنگی طیارے بھی مار گرائت گئے ہیں۔