کملا ہیرس ہندوستانی نژان امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر: دیکھیں ویڈیو
کملا ہیرس نے امریکہ پہلی خاتون اور ہندوستان نژاد کی پہلی نائب صدر بن کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ’فیمیل اوبامہ’ کے نام سے مقبول کملا ہیرس سینیٹ کی رکن بھی پہلی ہی بار بنی تھیں۔ نومبر میں اپنی جیت کے بعد تاریخی خطاب میں کملا ہیرس نے اپنی آنجہانی والدہ شیاملا گوپالن، ہندوستان کی ایک کینسر کے محقق اور شہری حقوق کے کارکن، کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سیاسی کیریئر میں اس بڑے دن کے لئے انہیں تیار کیا تھا۔