ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

پاکستان: اپوزیشن کے تحریک عدم پر ووٹنگ آج، عمران رہیں گے کپتان یا...

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے یا اُن کی چھٹی ہوجائے گی۔ قومی اسمبلی میں آج اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ متوقع ہے۔خیال رہے کہ پچیس مارچ کو اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پندرہ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔ جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔تحریک عدم اعتماد پر ایک سو باون ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ادھر، تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے عدم اعتماد کو بیرونی طاقتوں کی سازش قراردیا ۔انھوں نے اس کے ثبوت میں ایک خط بھی پیش کیا۔ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ باہر سے اُن کی حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں۔ عمران خان پارٹی کے اجلاس میں سرپرائزدینے کی بات کہہ رہے تھے۔

News18 Urdu
عالمی منظر| News18 Urdu | Mar 28, 2022 12:23 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین