ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو کہا شہید

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے القاعدہ کے مرحوم رہنما اور عالمی دہشت گرد اسامہ بن لادین کو شہید قرار دیا ہے ۔ عمران خان نے پارلیمان کے ایوان زیریں میں اپنے خطاب کے دوران اسامہ کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کچھ ایسا کہا کہ جس سے اسامہ بن لادن پاکستان میں ٹرینڈ کرنے لگے ہیں اور ایک بحث چھڑ گئی ہے۔عمران خان نے کئی موضوعات پر بات کرتے کرتے یہ گنوانے لگے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر کب کب شرمندگی اٹھانی پڑی اور انھوں نے کہا کہ ایک وہ واقعہ ہے جس سے پاکستانیوں کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ انھوں نے ایبٹ آباد میں آ کر اسامہ بن لادن کو مار دیا، شہید کر دیا۔ اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالیاں دیں۔ ہمیں برا بھلا کہا۔ یعنی ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آ کر کارروائی کر رہا ہے اور ہمیں نہیں بتا رہا ہے۔

عالمی منظر| News18 Urdu | Jun 27, 2020 03:10 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading