Pakistan: عمران خان کا قوم کے نام خطاب ، کہا : اللہ کا شکر، بڑی سازش ناکام ہوگئی
ڈپٹی اسپیکر کے ذریعہ عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کئے جانے کے کچھ ہی دیر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف اتنی بڑی سازش کی جا رہی تھی، وہ سازش آج ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں ۔