وزیراعظم نریندر مودی نے جو بائیڈن سے کی فون پر بات، پی ایم نے جیت پر پیش کی مبارکباد
وزیراعظم نریندرمودی نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن سے فو ن پر بات کی۔انھوں نے بائیڈن کو جیت پر مبارکباد دی۔وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کرکے جو بائیڈن سے فون پرہوئی بات کے متعلق جانکاری دی۔ وزیراعظم نے لکھا کہ کورونا وبا، ماحولیات کی تبدیلی اورانڈو پیِسفک خطے سے جڑے مسائل پر جو بائیڈن سے بات چیت ہوئی۔خیال رہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وزیراعظم مودی نے جوبائیڈن سے بات کی تھی اورہند۔امریکہ تعلقات کو نئی بلندی پرلے جانے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔