ہوم » ویڈیو » شمالی ہندوستان

Republic Day 2021: گلوان میں چینی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوئے فوجیوں کو بہادری ایوارڈ

مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں پندرہ جون کو چینی فوجیوں سے لڑائی میں شہیدہوئے تمام بیس فوجیوں کو ، جن پر چینی فوجیوں نے سلاخوں ، خاردار تاروں اور دوسرے سامان سے لپٹے ہوئے لاٹھی استعمال کیے تھے ، انہیں بعد ازمرگ بہادری کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ ان فوجیوں کو دیئے جانے والے ایوارڈ میں ایک مہا ویر چکر ، چار ویر چکر اور پندرہ سینا میڈلز شامل ہیں۔ جھڑپ میں زندہ بچ جانے والے ایک فوجی کو ویر چکر سے نوازا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ پرکرنل سنتوش بابو کوبعد از مرگ ملک کے دوسرے سب سے اعلیٰ گیلنٹری میڈل مہاویر چکر سے نوازا جائے گا۔ کرنل سنتوش بابو،لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئےتھے۔

شمالی ہندوستان| News18 Urdu | Jan 26, 2021 11:22 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین