ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

روس۔یوکرین تنازع: روس نےیوکرین کےدوشہروں میں عارضی Ceasefire کا کیا اعلان

دس دنوں کے گھمسان،ہلاکت و تباہ کاری کے بیچ اچھی خبر آئی ہے۔ روس نےیوکرین کےدوشہروں میں عارضی جنگ بندی کااعلان کردیا ہے۔ روس نے شہریوں کے انخلاء کے مقصد سے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ماریوپول اوروولنوواخا شہروں میں جنگ بندی کااعلان کیا ہے۔روس کے اس اقدام کے بعد اُمید کی جا نی چاہیے کہ یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے عام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے گا۔ گزشتہ دنوں بیلا روس میں یوکرین اور روس کے درمیان ہوئے دوسرے دو ر کے مذاکرات میں شہریوں کے نکلنے کے لیے راہداری فراہم کرنے پراتفاق ہوا تھا ۔یوکرین کے دوسرے شہروں میں روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ یوکرین کے شمال مشرق میں واقع خارکیف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔مشرقی شہر سومی کا بھی محاصرہ روسی فوج نے کررکھا ہے۔آج وہاں بھی گولہ باری ہوئی ہے۔

News18 Urdu
عالمی منظر| News18 Urdu | Mar 05, 2022 03:23 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین