ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

Russia Ukraine War: یوکرین اور روس کے آج ہوں گے جنگ بندی پر پانچویں دور کے مذاکرات

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کا آج چھبیس واں دن ہے، دونوں ممالک کے درمیان آج جنگ بندی پر پانچویں دور کے مذاکرات ہوں گے۔ یوکرین کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر ماریپول پر قبضہ کو لے کر ان دنوں جاری جنگ بھیانک شکل اختیار کرتی جارہی ہے ۔ روسی فوج نے شہر میں واقع یوروپ کے سب سے بڑے لوہے اور اسٹیل کے پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ افسران نے اتوار کو بتایا کہ حملے میں Azovstal اسٹیل پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ اس درمیان سٹی کونسل نے خبر دی ہے کہ روس نے ماریپول شہر میں ایک اسکول کی عمارت پر بمباری کی ہے ، جس کے اندر 400 سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔ حملے میں اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی ہے ۔ حالانکہ خبر لکھے جانے تک جان و مال کے نقصان کی جانکاری نہیں آئی تھی ۔

News18 Urdu
عالمی منظر| News18 Urdu | Mar 21, 2022 11:15 AM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین