ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

مقامی و غیرملکی عازمین سمیت سعودی عرب حکومت اس بار 10 لاکھ زائرین کو Hajj کی اجازت دے گی

Hajj 2022: سعودی عرب نے اس سال عازمین حج کی تعداد دس لاکھ تک بڑھانے اعلان کیا ہے۔ عالمی وبا کورونا کے سبب پچھلے دو برسوں میں عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق اس سال پینسٹھ سال سے کم عمر عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔سفر حج کے لحے کورونا کا ٹیکہ لازمی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی عازمین کو روانگی سے بہتر گھنٹے پہلے کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانی ہوگی ۔سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا کے بڑھتے معاملوں کے سبب ساٹھ ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عالمی منظر| News18 Urdu | Apr 09, 2022 12:32 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین