روس کا جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا، روسی میزائل بردار بحری جہاز پرہوا تھا دھماکہ
russia ukraine latest: روسی میزائل بردار بحری جہاز موسکوا بحیرہ اسود میں ڈوب گیا ہے۔جمعرات کوموسکوا پر دھماکہ ہوا تھا جس سے اسے نقصان پہنچا تھا۔ یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔جبکہ روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ بحری جہاز کے بارود میں ہوا، جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی وجوہات کے بارے میں روسی میڈیا میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ادھر،کیف ، خارکیف اور خیرسون میں آج بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔اس بیچ روسی حملے کے پچاس دن مکمل ہونے کے موقع پر یوکرینی صدرزیلنسکی قوم کے نام ویڈیو پیام جاری کیا۔انھوں نے کہا کہ پچاس دنوں نے اپنی زمین کا دفاع کرنا ایک حصولیابی ہے۔انھوں نے کہا یوکرین نہیں جھکے گا۔