پاکستان: Imran Khan کے خلاف پاک اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ جاری
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک پر آج ووٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔جس میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں نے شرکت کی۔عمران خان کی کُرسی جانا طئے مانا جارہا ہے ۔شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے ۔شہباز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی ہیں۔ کل شب عمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتےہیں، تاہم انہیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں ہندوستان کی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستان ایک خودار ملک ہے اور اس کی خارجہ پالیسی آزاد ہے۔ یہی وجہ ہیکہ کسی سُپر پاور کی جرات نہیں جو ہندوستان کے خلاف بولے۔ ہندوستان روس سے تیل درآمد کر رہا ہے لیکن کوئی اسے کچھ نہیں بول سکتا۔