ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، صدر ٹرمپ اچانک کورونا بریفنگ چھوڑ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے بعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ چھوڑ دی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔ تاہم ٹرمپ کورونا وائرس بریفنگ سے اچانک باہر نکلنے کے بعد دوبارہ واپس آئے جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا’’حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ میں فوری اور انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

عالمی منظر| News18 Urdu | Aug 11, 2020 01:52 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
corona virus btn
corona virus btn
Loading