ہوم » ویڈیو » عالمی منظر

لداخ کے زنسکار میں لڑکے کی دوسرے طبقے کی لڑکی سے شادی کو لیکر تنازعہ، پولیس نے اٹھایا بڑا قدم

لداخ کے زنسکار میں ایک لڑکے کی دوسرے طبقے کی لڑکی کے ساتھ شادی کے مسئلہ پر تنازعہ جاری ہے۔ جس طبقے سے لڑکی ہے وہ اس شادی کو، لو جہاد ، قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس شادی کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت میں ہوئی اس شادی کے بعد عدالت نے پولیس سے دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے لڑکے ، کے بھائی اور والد کو حراست میں لیا ہے۔ اس بیچ متعلقہ لڑکی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں لڑکی دعویٰ کررہی ہے کہ اسکے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے اور اس نے یہ شادی اپنی مرضی سے کی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ وہ بالغ ہے اور اسکی عمر بائیس برس ہے۔

عالمی منظر| News18 Urdu | Dec 02, 2021 10:27 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین