سری نگر: آتشزدگی میں میاں بیوی اور 3 سالہ بچی کی موت
سری نگر۔ سری نگر کے خانیار علاقہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بچی کی جلنے سے موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے شیشگری محلہ خانیار میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاوید احمد نامی ایک شہری کے رہائشی مکان سے آگ کی لپٹیں دکھائی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کے اس خوفناک واقعہ میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔ مہلوکین کی شناخت جاوید احمد، ان کی اہلیہ صوفیہ اور ان کی تین سالہ بیٹی حفصہ کے طور پر ہوئی ہے۔