بوسیدہ حالت میں آرمی جوان شاکر منظور کی ملی لاش، دو سال پہلے دہشت گردوں نے کیا تھا اغوا
موہن پورہ کولگام میں پولیس نے ایک عدم شناخت شدہ لاش برآمد کی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ادھر ٹیریٹوریل آرمی کی ایک سو باسٹھ بٹالین میں بحثیت سپاہی کام کرنے والے شاکر منظور کے والد کا کہنا ہے کہ یہ لاش انکے بیٹے کی ہے ۔اس کو ملی ٹینٹوں نے گذشتہ سال اگست میں اغواء کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لاش نزدیکی بی ایس این ایل ٹاور کے پاس پڑی تھی ۔لاش کو دیکھ کرلوگوں نے پولیس کو مطلع کیا تاہم لاش اس قدر بوسیدہ ہوگئی ہے کہ اس کو پہچان کرنا کافی مشکل تھا۔ ٹی اے سپاہی کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ لاش ان کے بیٹے کی ہی ہے۔ لاش کو پوسٹ ماٹم کے لے ضلع اسپتال کولگام لایا گیا ۔ اس سلسلہ میں دیگر لوازمات پورے کئے جارہے ہیں۔۔