ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

خلیجی ممالک کے تاجروں کا ایک اعلی سطحی وفد سرینگر پہنچا، ہندوستانی تاجروں سمیت30 سے ​​زیادہ کمپنیوں کےCEO وفد میں شامل

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دبئی دورے کے دو ماہ بعد جب متحدہ عرب امارات کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ کئی اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، خلیجی ممالک کے تاجروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اتوار کی شام سرینگر پہنچا ہے۔ ہندوستانی تاجروں سمیت تیس سے ​​زیادہ کمپنیوں کے سی ای او اگلے چار دنوں تک وادی میں ہوں گے۔ وہ یو ٹی میں کاروبار کے مواقع تلاش کریں گے۔ چار روزہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ایل جی کے ساتھ پرنسپل سکریٹری صنعت و تجارت اور دیگر سرکاری افسران انٹرپرینیورشپ، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش کریں گے۔ سنچری فینانشل کے سی ای او بال کرشن خلیجی تاجروں کے اس اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کررہے ہیں، کچھ سعودی کمپنیوں کے سی ای او بھی اس کا حصہ ہیں۔دبئی کی ایک کمپنی کے سی ای او نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ وفد وادی میں کچھ کاروباری پروگراموں میں حصہ لے گا۔ ایسی ہی ایک تقریب بائیس مارچ کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقد ہوگی۔ وفد نے سرینگرمیں پری محل کا دورہ کیا۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Mar 21, 2022 03:33 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین
FILE >>>/videos.php