مینڈھر میں خاتون غائب، پولس کی تلاش جاری، اطلاع دینے والے کو 10ہزار کا انعام
جموں و کشمیر مینڈھر کے علاقے سے ایک شادی شدہ خاتون ایک ہفتے سے لاپتہ ہے۔ اس خاتون کا نام نورین کوثر ہے جس کی شادی پانچ سال پہلے محمد طارق سے ہوئی تھی۔ خاتون کے افراد خانہ نے مینڈھر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد خاتون کی تلاش کی جارہی ہے۔