ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

سرینگر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد وادی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر اجیت ڈوبھال کی سربراہی میں میٹنگ

سرینگر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد وادی کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر اجیت ڈوبھال کی سربراہی میں میٹنگ جاری ہے۔ وادی کشمیر میں ملیٹنٹوں کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیٹنٹوں نے آج ہائر سکینڈری اسکول سنگم عیدگاہ سرینگر میں فائرنگ کرکے دو اساتذہ کو ہلاک کردیا ہے۔ مہلوکین میں اسکول کی پرنسپل اور ایک دوسرا ٹیچر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ہی سرینگر میں ملیٹنٹوں نے ایک نامی کشمیری پنڈت تاجر کو ہلاک کردیا تھا۔ اسی روز ایک غیر مقامی مزدور کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ اسکے علاوہ ضلع بانڈی پورہ میں ایک ٹرانسپورٹر کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ آج کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچی ۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Oct 07, 2021 02:30 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین