جموں وکشمیر: مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے دہشت گردوں سے بات چیت کرنے کی وکالت کی
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں نے اکثریتی برادری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر ہوئے حملے نے اکثریتی طبقے کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ وہ یہ خون خرابے نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کرنے والوں سے بات چیت کی وکالت کی۔