ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

دہلی میں اتوار سے بین القوامی تجارتی میلہ شروع، مختلف ریاستوں کے اسٹالز اور مصنوعات دیکھنے کو ملیں گی

دہلی میں اتوار سے بین القوامی تجارتی میلہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ مختلف ریاستوں کے اسٹالز اور مصنوعات کو دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سال تجارتی میلے میں افغانستان کے کل بارہ اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں ایک اسٹون کرافٹ اور باقی میوہ جات کے اسٹالز ہیں جو خصوصی طور پر افغانستان سے ہندوستان درآمد کیے گئے ہیں۔اس سے پہلے تجارتی میلے میں افغانستان سے چالیس کے قریب سٹال ہوتے تھے لیکن اس بار صرف بارہ ا سٹالز لگائے گئے ہیں۔ کابل اور دہلی کے درمیان پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے اس سال بہت سے افغان تاجر تجارتی میلے میں شرکت کے لیے بھارت نہیں آ سکے۔ اور وہ تاجر جو پندرہ اگست سے پہلے ہندوستان آئے تھے، وہ تجارتی میلے میں شرکت کررہے ہیں۔اس بار اس میلے میں صرف افغانستان بحرین،بنگلہ دیش،ایران ،نیپال،تونیشا،سری لنکا،ترکی اور یو اے ای شامل ہیں

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Nov 16, 2021 11:17 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین