ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں کشمیر میں لوگ دیوالی کے تہوار کو منانے کی تیاریوں میں مصروف

دیوالی میں اب بہت کم دن باقی رہ گئے ہیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں میں بھی لوگ دیوالی کے تہوار کو منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کووڈ کی صورتحال اور آلودگی میں واضح اضافے کی وجہ سے اس سال دیگر اشیاء کی بجائے مٹی کے تیل کے لیمپوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ جموں شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو بڑی تعداد میں دئیے کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔۔ جموں کے عام صارفین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ان کے لیے کئی مسائل میں اضافہ کا باعث بنا ہے۔ دئیے بنانے والے اور دکاندار بھی صارفین کی طرف سے مانگ میں نمایاں اضافے کے بعد تیزی سے کاروبار کرنے پر خوش ہیں۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Oct 30, 2021 10:43 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین