امام بارگاہ چھوچھوت میں عید نوروز کا جشن، تلاوت وقصیدے کی محفل سجائی گئی
نوروز عالم کی مناسبت سے امام بارگاہ مالموہ ماگام میں جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کی جانب سے جشن نوروز کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری اور دیگر علماء نے شرکت کی۔ تقریب میں کافی تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء اور دیگر مقررین نے نوروز عالم کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مختلف شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو بھی محظوظ کیا۔اور دعاکی کہ یہ تہوارامن وسلامتی لیکر آئے۔