Kashmir News: دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان تصادم، دو دہشت گرد ہلاک
جموں وکشمیر کے سری نگر میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم چلائی۔