ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

ترال کے ناگہ بیرن میں جھڑپ، دو عدم شناخت ملی ٹنٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق

ترال کے دور افتادہ علاقے ناگہ بیرن میں آج صبح شروع ہوئی جھڑپ ابھی تک جاری ہے ۔علاقے میں چونکہ مواصلاتی نظام اور رابطہ سڑک دستیاب نہیں ہے اسلیے تفصیلات فراہم کرنے میں دقتوں کا سامنا ہے۔ پولیس نے پہلے مسلح تصادم اور بعد میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ناگہ بیرن بہک کے تار سر مار سر علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اُن کا سامنا چھپے ملی ٹنٹوں سے ہوا۔ اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ چھڑگیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوگئے۔ناگہ بیرن علاقہ ترال میں پڑنے والا ایک صحت افزامقام ہے ۔ تاہم اس کا جغرافیائی محل وقوع داچھی گام جنگلات سے ملتا ہے۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jul 31, 2021 12:57 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین