پلوامہ :سیکورٹی فورسز نےملی ٹنٹوں کی ایک کمین گاہ کو کیا تباہ ۔ دیکھیں ویڈیو
سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے لرو علاقے میں ملی ٹنٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا ہے ۔ لرو گاؤں میں کل رات محاصرہ کرکے تلاشی کاروائی شروع کردی گئی تھی ۔ آج صبح تک جاری رہی اس تلاشی کاروائی میں فورسز نے یہ کامیابی حاصل کی ۔ فورسز نے لرو گاؤں کے ایک رہائشی مکان کے ایک کمرے میں بنائی گئی ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ کو تباہ کردیا ۔ کمین گاہ سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ ملی ٹنٹوں کی جانب سے استعمال میں لائی جانی والی دیگر چیزیں برآمد ہوئی ہیں ۔ فورسز نے اسے اہم کامیابی قرار دیا ہے۔۔ اس حوالے سے چند مقامی افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔۔ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔۔۔