ترال کے پاری گام میں سیلابی صورتحال پیدا، کئی مکانوں اور مساجد میں گھسا پانی
جموں و کشمیر میں گرمی سے راحت دینے والی بارش منگل کو آفت بن گئی۔ بنیہال میں پہاڑ سے پتھر گرنے سے جموں-سرینگر ہائی وے بند ہوگیا۔ اس سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ راجوری کی کوٹرنکا تحصیل کے ڈھوک علاقے میں بے موسم برفتاری سے چرواہوں کے 20 خاندان پھنس گئے ہیں۔ وہیں ترال کے پاری گام میں کئی مکانوں اور مساجد میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ یہاں سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔