وادی میں ٹارگیٹ کلنگ پر بولے غلام نبی آزاد، کہا۔ سکیورٹی فورسز قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی
غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ وادی میں ٹارگیٹ کلنگ کا کشمیریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے بعد سرینگر میں میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔۔غلام نبی آزاد کے مطابق سکیورٹی فورسیز قاتلوں کو گرفت میں لینے اور اُنہیں ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی ہیں ۔۔انہوں نے ملیٹنٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔۔حالیہ واقعات کو غلام نبی آزاد نے نئی حکمت عملی قرار یا۔۔غلام نبی آزاد کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ سروس بند کرنے اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔۔غلام نبی آزاد نے مزید کہاکہ کشمیر کے لوگ انتخابات سے پہلے ریاست کا درجہ واپس چاہتے ہیں ،۔۔انہوں نے کہا کہ مقامی افسران کو بھی یکساں مواقع دیے جانے چاہیئے۔۔