غلام نبی آزاد نے کہا- اسمبلی انتخابات سے قبل حکومت کو جموں وکشمیر کا درجہ بحال کرنا چاہئے
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کا درجہ بحال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے الیکشن میں لوگوں کی شرکت وشمولیت میں اضافہ ہوگا اور جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔