ہندواڑہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو کیا گرفتار، تقریبا ساٹھ گرام چرس برآمد
منشیات فروشی کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ہندواڑہ پولیس نے قلم آباد کے علاقے میں ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ۔اس کےپاس سے منشیات برآمد کی گئی۔اس کے پاس سے تقریبا ساٹھ گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس شخص کی شناخت آصف احمد وار ولد غضنفر احمد کے طور پر ہوئی۔۔اس کے خلاف معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے۔