آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے سرینگر شہر میں تازہ سکیورٹی ڈھانچے کا جائزہ لیا
آئی جی پی کشمیر نے سرینگر شہر میں تازہ سکیورٹی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔۔اس سلسلے میں پولیس کنٹرول روم میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔۔حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد انسپیکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے یہ تفصیلی جائزہ میٹنگ کی ۔۔میٹنگ میں آئی جی ، سی آر پی ایف سرینگر آپریشنس سیکٹر چارو سنہا ، ڈی آئی جی ، سی کے آر امت کمار، ۔۔ڈی آئی جی ، سی آر پی ایف شمالی سرینگر ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی سرینگر ، کے علاوہ ایس ایس بی افسران بھی شریک ہوئے۔۔۔دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لیے اٹھائے گیے اقدامات کی تفصیلی جانکاری اس موقع پر فراہم کی گئی ۔۔جنرل سکیورٹی گرڈ کو مزید مؤثر بنانے پر اس دوران زور دیا گیا۔۔سرینگر سٹی میں دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر توجہ مرکوز رہی ۔۔دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کرنے اور خاص طور پر سیاحوں کے لئے امن و سلامتی کی بحالی کے حوالے سے بھی آئی جی پی کشمیر کو آگاہ کیا گیا ۔۔امید کی جارہی ہے کہ موسم گرما میں بڑی تعداد میں سیاح وادی کا رُخ کریں گے۔