ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں کشمیر میں ایل او سی پر فوج نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام: دیکھیں ویڈیو

جموں کشمیر کے جموں خطے میں ایل او سی پر فوج نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، رات کے اس آپریشن میں بھاری ہتھیاروں سے لیس تین درانداز ہلاک کردئے گئے، اس آپریشن میں فوج کے چار جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے ملی ٹنٹوں کی دراندازی کو آسان بنانے کے لئے منگل کی شام ایل او سی کے اکھنور سیکٹر کے علاقے کیری بتل میں بھاری گولہ باری شروع کردی تھی، دفاعی ذرائع کے مطابق پانچ ملی ٹنٹ دراندازی کی کوشش میں تھے، جن میں سے تین ہلاک کردئے گئے، جب کہ دو واپس جانے میں کامیاب ہوگئے، یا پھر یہیں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Jan 20, 2021 11:49 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین