ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ٹنگمرگ کے زیارت بابا پیام الدین ریشی مارکیٹ میں لگی آگ ، 28 دکانیں جل کر خاکستر

شمالی کشمیرمیں ٹنگمرگ کے زیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں آگ کی واردات پیش آئی ۔ جس میں اٹھائیس دکانیں پوری طرح خاکستر ہوگئی ۔ آتشزدگی کے سبب کروڑوں روپے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق زیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں گزشتہ رات کے بارہ بجے اچانک ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے فورا اپنے ارد گرد تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر سروسز عملہ ، جموں وکشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Apr 04, 2021 12:30 PM IST

شمالی کشمیرمیں ٹنگمرگ کے زیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں آگ کی واردات پیش آئی ۔ جس میں اٹھائیس دکانیں پوری طرح خاکستر ہوگئی ۔ آتشزدگی کے سبب کروڑوں روپے کے سامان جل کر راکھ ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق زیارت بابا پیام الدین ریشی کے مارکیٹ میں گزشتہ رات کے بارہ بجے اچانک ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے فورا اپنے ارد گرد تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر سروسز عملہ ، جموں وکشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

براہ راست ٹی وی تازہ ترین