ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

پہاڑ سے گرے پتھر کی زد میں آکر ایک بی ایس ایف جوان کی موت

ضلع پونچھ میں مغل روڈ پر پہاڑ سے گر ے پتھر کی زد میں آکر ایک بی ایس ایف جوان فوت ہوگیا۔۔مارا گیا بی ایس ایف جوان نثار حسین چھٹی پر تھا۔۔وہ ضلع راجوری کے دھنور کرالا کا رہنے والا تھا ۔۔فوجی جوان کی لاش کو پولیس نے سُرنکوٹ اسپتال لایا جہاں پر اُس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔۔جس کے بعد جسد خاکی کو آبائی ضلع راجوری بھیج دیا گیا ۔۔بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو مغل روڈ پر پیر کی گلی کے پاس واقع ایک ڈھوک میں اپنے کنبے کے ساتھ یہ جوان مقیم تھا۔۔وہ بشری ضرورت پوری کرنے کے لیے مغل روڈ پر موجود ایک نالے میں گیا تھا۔۔وہ بیٹھا ہی تھا کہ اچانک پہاڑ کے اوپر سے ایک پتھر لڑھکتا ہوا اُس کے سر اور گردن پر آگرا۔۔جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اُس کی موت ہوگئی ۔۔ساتھ موجود بی ایس ایف جوان کے بھائی کو بھی چوٹیں لگی ہیں۔۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Aug 25, 2021 09:04 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین