ہیرا نگر کے سرحدی علاقے میں سنی گئی دھماکے کی آواز، کٹھوعہ کے سرحدی علاقے سانیال میں گرینیڈ برآمد
کٹھوعہ ہیرا نگر کے سرحدی علاقے سانیال میں پولیس چوکی سانیال سے تقریباً دو سو میٹر دور کھیتوں میں مقامی لوگوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی۔جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔۔۔۔ایس او جی نے سرچ آپریشن چلایا۔۔موقع پر پہنچےایس ایس پی کٹھوعہ نے بتایا کہ علاقے میں بہت زور دار دھماکہ ہوا ہے۔۔۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ زیادہ شدت والا آئی ای ڈی دھماکہ تھا.