J&K News : رامبن میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کی ٹریننگ
ضلع رامبن میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کوفوج میں شامل ہونے کی ٹریننگ دی گئی۔ نوجوانوں نے ٹریننگ کیلئے انڈین آرمی کا شکریہ ادا کیا۔ والدین نے بھی فوج کے اس قدم کی ستائش کی کہ پہاڑی ضلع میں اعلیٰ سطح کی کوچنگ اور دیگر ٹریننگ سے سماج کی ترقی ہوگی۔۔ ا نہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فوج میں شمولیت اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنےسے حب الوطنی کے جذبےکو فروغ ملے گا۔