کشمیری لیڈر شاہ فیصل پی ایس اے کے تحت حراست میں
جموں کشمیر بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ سابق آئی ایس شاہ فیصل پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ فیصل حراست میں تھے۔ جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے سابق آئی ایس افسر اور جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ (جے کے پی ایم) کے چیئرمین شاہ فیصل پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کردیا ہے۔ شاہ فیصل وادی سے تعلق رکھنے والے آٹھویں سیاسی لیڈر ہیں جن پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی اے ایس ٹاپر رہ چکے شاہ فیصل پر جمعہ کے روز پی ایس اے عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا: 'شاہ فیصل پر بھی پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا ہے۔ انہیں پانچ اگست 2019 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ فی الحال ایم ایل اے ہوسٹل میں ہی نظربند رہیں گے'۔