J&K News : بجلی کی بحالی کے دوران بجلی ملازم محمد سلیم کو لگا شدید جھٹکا ، اسپتال میں داخل
راجوری کے جواہر نگر علاقے میں بجلی کی بحالی کے دوران ایک بجلی ملازم محمد سلیم کو شدید جھٹکا لگا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسےبہتر علاج کے لیے جی ایم سی جموں ریفر کیاگیا ۔اس کے رشتہ دار نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ ایسا اس وقت ہوا جب ملازم بجلی کے کھمبے پر کام کر رہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تحصیلدار راجوری نے ہسپتال پہنچ کر معاوضہ کی یقین دہانی کرائی۔