ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

بڈگام کے ماگام میں میونسپل کمیٹی ماگام کی غفلت شعاری، صفائی کافقدان،جگہ جگہ کندگی کاڈھیر

وسطی ضلع بڈگام کے ماگام میں میونسپل کمیٹی ماگام کی غفلت شعاری عروج پرہے۔ اورماگام میں صاف وصفائی کا خاصا فقدان پایا جارہا ہے۔ڈمپنگ سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کندگی کے ڈھیر جمع ہیں۔میونسپل کمیٹی ماگام جمع شدہ اس کوڑا کرکٹ کو رات کی اندھیرے میں ناجائز طریقے سے نالہ فیروزپورہ کے کنارے ڈال رہے تھے۔نالہ فیروزپورہ میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے ان لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہاہےجو اس نالے کا پانی پینے کے لئے استعمال کررہےہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ میونسپل کمیٹی ماگام آبی ذخائر کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ نیوز ایٹین اردو کی ہماری ٹیم نےرات کے دوران یہ ساری تصویریں اپنے کمیرے میں قید کی۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Apr 11, 2021 02:01 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین