ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: عمر عبد اللہ نے ہند و پاک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا کیا خیرمقدم

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وادی میں لوگوں کو سرکاری تقاریب میں روایتی لباس 'پھیرن' پہن کر شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 ہٹانے کے بعد ہمیں کہا گیا کہ اب یہاں امن قائم ہوگا، ترقی ہوگی اور کارخانے لگیں گے، لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے۔ عمرعبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں ہی نہیں، بلکہ صوبہ جموں میں بھی لوگ کافی پریشان ہیں۔ موصوف نے یہ باتیں ہفتے کے روز اس جنوبی ضلع میں واقع پارٹی دفتر پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہیں۔

جموں وکشمیر| News18 Urdu | Mar 27, 2021 09:52 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین