J&K News : انتخابی فائدے کیلئے لوگوں کو آپس میں تقسیم کررہی ہے بی جے پی : محبوبہ مفتی
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے انتخابی فائدے کے لیے لوگوں کو آپس میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جموں میں پارٹی کے یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران اتر پردیش میں انتخابی ریلیوں میں بابر اور اورنگ زیب کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں ، وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کیوں انہوں نے زمینی سطح پر کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیاہے۔