ہوم » ویڈیو » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: بڈگام میں نوروز کا جشن، بہشت پارک میں جمع ہوئے لوگ

'نوروز' کے تہوار کے ساتھ ہی وادی میں جہاں چھوٹی بڑی پارکوں میں پھول پودے اور میوہ باغات میں مختلف اقسام کے میوہ درخت لگانے کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ وہیں بڈگام میں نوروز کا جشن منانے کیلئے لوگ بہشت پارک میں جمع ہوئے ۔ اس موقع پر آپس میں ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ وہیں شہر خاص کے رعناواری علاقے میں واقع بادام واری کو سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ دنیا کے مختلف حصوں کی طرح وادی کشمیر میں بھی اتوار کو موسم بہار کی آمد پر منائے جانے والے تہوار 'نوروز' کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ موسم بہار کی آمد کے جشن کے طور پر منائے جانے والے اس قدیم ترین تہوار کو ایران کے ساتھ ساتھ افغانستان، کشمیر، کردستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، مغربی چین، عراق، ترکی سمیت درجنوں ملکوں و ریاستوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار وادی کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

News18 Urdu
جموں وکشمیر| News18 Urdu | Mar 21, 2023 10:10 PM IST

براہ راست ٹی وی تازہ ترین