سری نگر- شارجہ فلائٹ پر پاکستان کے اعتراض کے بعد محبوبہ مفتی کا بڑا بیان ، کہی یہ بات
پاکستان ایک بار پھر سے ہندوستان کے لئے برا پڑوسی ثابت ہوا ہے۔ پاکستان نے جموں وکشمیر کے سری نگر سے متحدہ عرب امارات کے شارجہ تک فلائٹ کے لئے اپنے ایئر اسپیس کا استعمال کرنے دینے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان کے اس قدم کے بعد محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت پر تیکھا نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ حکومت ہند نے پاکستان سے اجازت لینے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔