جموں و کشمیر : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رَونیت سنگھ بِٹو کی مقتول پرنسپل سُپیندر کور کے اہل خانہ سے ملاقات
کانگریس کے سینئر لیڈر و ایم پی رَونیت سنگھ بِٹو نے سرینگر میں مقتول پرنسپل سُپیندر کور کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انھیں پُرسہ دیا ۔ بٹو نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں میں سیکورٹی کی ناکامی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی طبقے کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ برقرار رہے ۔