وادی میں سرکاری اسکولوں میں ریکارڈ داخلہ، 8ہزار سےزائد طلبا نےسرکاری اسکولوں میں لیا داخلہ
کشمیر کے پرائیویٹ اسکولوں کے آٹھ ہزار سے زیادہ طلباء نے تعلیمی سیشن دوہزارتئیس۔چوبیس کے لیے وادی کشمیر کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔ یہ حال ہی میں وادی کے مختلف اضلاع میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے شروع کی گئی انرولمنٹ مہم کانتیجہ ہے۔ ان نئے داخلوں میں زیادہ تر خصوصی طور پر معذور بچے شامل ہیں۔