جموں کشمیر میں کورونا کے3,832 نئے پازیٹو کیسوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔جبکہ چوبیس گھنٹوں میں تیس لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے ۔۔ کووڈ سے شفایاب ہوجانے والے ایک ہزار دوسو ستیاسی مریضوں کو اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔۔جموں کشمیر میں اٹھائیس ہزار تین سو اُنسٹھ کووڈ پازیٹو کیس فی ا لحال ایکٹیو ہیں ۔ حکومت کی جانب سے تمام تر بندشیں عائد ہیں ۔کورونا ضابطوں پر عمل کرایا جا رہا ہے ۔۔اس جہت میں لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔