اننت ناگ کے شمسی پورہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں ایک فوجی جوان فوت
اننت ناگ کے شمسی پورہ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے فوج کے روڈ اوپننگ پارٹی پر حملہ کیا ہے، جس میں ایک فوجی جوان فوت ہوگیا ہے، جب کہ تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد آرمی اسپتال منتقل کیا گیا، تفصیلات کے مطابق یہ حملہ ا س وقت کیا گیا، جب فوج کی آر او پی جموں سرینگر قومی شاہراہ کا مشاہدہ کررہی تھی، اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کردی ہے۔