بی ایس ایف نے جموں کے علاقے پانسر میں ایک اور سرنگ کا لگایا پتہ
بی ایس ایف کی اینٹی ٹنگلنگ ڈرائیور نے آج جموں کے علاقے پانسر میں ایک اور سرنگ کا پتہ لگایا ہے سرنگ کا پتہ بی پی نمبر چودہ اور پندرہ میں پتہ لگایا گیا ہے، سرنگ لگ بھگل ایک سو پچاس میٹر لمبی اور پچاس فٹ گہری ہے، بی ایس ایف کے دستوں اپنی مستقل کوشش کے دوران اسے ڈھونڈ لیا، یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ بی ایس ایف نے اسی علاقے میں نومبر دو ہزار انیس میں دراندازی کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا تھا، آج چھ مہینے کے دوران بی ایس ایف نے ضلع سانبہ میں یہ چوتھی سرنگ کا پتہ لگایا ہے۔